ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملائم خاندان میں اختلاف سے ایس پی کو ہوگا نقصان،شیلا دکشت کادعویٰ،سماجودی کے کئی سنیئرلیڈران کانگریس میں شمولیت کے خواہاں

ملائم خاندان میں اختلاف سے ایس پی کو ہوگا نقصان،شیلا دکشت کادعویٰ،سماجودی کے کئی سنیئرلیڈران کانگریس میں شمولیت کے خواہاں

Mon, 17 Oct 2016 12:26:51    S.O. News Service

نئی دہلی ،16؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں کانگریس کی وزیراعلیٰ کے عہدے کی امیدوار شیلا دکشت نے آج کہا کہ ملائم سنگھ یادو کے خاندان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے حکمراں سماج وادی پارٹی کو ریاست میں اگلے سال ہونے والے انتخابات میں بہت زیادہ خمیازہ بھگتناپڑے گا اور اس کے بہت سینئر لیڈر کانگریس میں شامل ہونے کیلئے پارٹی کے رابطے میں ہیں۔دہلی کی تین بار کی وزیراعلیٰ رہ چکیں شیلادکشت نے کہا کہ سماج وادی پارٹی میں شگاف سے کانگریس کو فائدہ ہو گا کیونکہ جو لوگ اس پارٹی کے واقعات سے خوش نہیں ہیں۔ ان کے سامنے کانگریس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔سیاسی طورپراہم ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی مؤثر کارکردگی کو لے کر پراعتمادشیلادکشت نے کہاکہ سماج وادی پارٹی کے کچھ رکن اسمبلی اور وسطی سطح کے لیڈر کانگریس کے رابطے میں ہیں۔انہوں نے پی ٹی آئی زبان کو دیئے انٹرویومیں کہاکہ بہت ایسے لوگ ہیں جو کانگریس میں آنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ بی جے پی یا بی ایس پی میں نہیں جا سکتے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا سماج وادی پارٹی کے سینئرلیڈر بھی کانگریس کے رابطے میں ہیں تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینئر کے ساتھ ساتھ مقامی رہنمابھی اس میں شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ سماج وادی پارٹی کی بن رہی شبیہ سے مایوس ہیں وہ یقینی طور پر متبادل کی تلاش میں ہیں اور کانگریس ہی واحد راستہ ہے۔شیلادکشت نے ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ ایس پی کے کئی رکن اسمبلی کانگریس کے رابطے میں آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان میں سے بہت سے پہلے ہی رابطے میں ہے۔عوامی طور وہ اب ایسا نہیں کررہے ہیں۔


Share: